اسلام آباد(این این آئی)ہول سیل مارکیٹ میں ایک ماہ میں چینی کی فی کلوقیمت میں50روپیاضافہ کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی 155روپیسے160روپے فی کلوتک فروخت ہونے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں چینی کی100کلووالی بوری کاایکس مل ریٹ11ہزار سے بڑھ کر13ہزار600 روپے تک جاپہنچا ہے اورفی کلوقیمت میں50روپیاضافہ کے بعد چینی 155روپیسے160روپے فی کلوتک فروخت کی جارہی ہے۔
ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دارحکومت ہے جس نے ملز مالکان کوایکسپورٹ کی اجازت دی،چینی باہر ممالک ایکسپورٹ کرنیسیمارکیٹ میں چینی کی قلت پیداہوئی ہے۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ سال نومبرمیں چینی91روپے کلوتھی، اس ایک ماہ قبل تک چینی کاایکس مل ریٹ کے مطابق110 روپے فی کلومیں پڑتی تھی، لیکن چینی ایکس مل ریٹ کے مطابق 135روپے فی کلومیں پڑرہی ہے۔ہول سیلر کا کہنا ہے کہ پرچون مافیاقیمتیں ضرورت سیزائدوصول کررہاہے،اگرہول سیل ریٹ کودیکھاجائے اوردکاندار5روپے فی کلومنافع وصول کرے توبھی140روپے میں چینی ملنی چاہیے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ چینی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ ہم نے چینی کا استعمال کم کردیا،چائے اورمشروبات کااستعمال بھی کم کردیاہے۔