منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کوایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی

datetime 27  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور آغاسلمان کی شان دار بیٹنگ اور نعمان علی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں پر مشتمل سیریز 0ـ2 سے جیت لی، پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز پانچ وکٹوں پر 576رنز پر ڈکلیئر کر دی جس کے بعد قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر 410رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، پاکستانی بائولر نعمان نے سری لنکا کی ایک نہ چلنے دی اور سات کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،

سری لنکن تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا سکے، کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز بنائے ،پاکستان کی شاندار بولنگ کے باعث دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 بیٹرز ڈبل فیگر اسکور بھی نہ کرسکے،پاکستانی عبد اللہ شفیق کو پلیئر آف دی میچ اور آغا سلمان سیریز آف دی میچ قرار پائے ۔سری لنکا کے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 576 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی اس طرح اسے میزبان ٹیم پر 410 رنز کی بڑی برتری حاصل ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے حاصل کیں اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔سری لنکا کی جانب سے نشان مدوشکا 33 رنز، کپتان دیموتھ کرونارتنے 41 رنز ، کوشل مینڈس 14 رنز، دنیش چندیمل ایک اور دھننجایا ڈی سلوا 10 رنز، سدیرا سمارا وکرما 5 رنز، رمیش مینڈس 16رنز ، پربت جے سوریا صفر، اسیتھا فرنینڈو صفر اور دلشان مدوشنکا بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا سکے۔

قبل ازیں جب میچ کے آخری روز کھیل شروع ہوا تو پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز تھا، سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی شراکت داری نے اسکور 576 رنز تک پہنچایا، 13 رنز کے اضافے کے بعد جیسے ہی محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل ہوئی، پاکستان نے 410 رنز کی برتری حاصل کرکے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تھا تو پاکستان کا اسکور 2 وکٹوں پر 178 رنز تھا تاہم عبداللہ شفیق اور کپتان بابراعظم نے اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 210 رنز تک پہنچایا۔بابر اعظم 39 اور سعود شکیل 57 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جس کے بعد عبداللہ شفیق اور سلمان علی ا?غا نے طویل شراکت قائم کی،

عبداللہ شفیق نے ڈبل سنچری بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر کھڑا کیا۔عبداللہ شفیق تیسرے روز آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جنہوں نے 201 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور 468 کے مجموعے پر اسیتھا جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار وکٹ کیپر سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن بدقسمتی سے وہ بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس چلے گئے۔آغا سلمان کا ساتھ دینے کے لیے پھر محمد رضوان میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔

کولمبو ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹوں پر 563 رنز بنائے تھے اور سری لنکا پر 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سیریز کے ساتھ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25ـ2023 کا آغاز کیا ہے۔سیریز کے دوسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔

کولمبو ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔سری لنکا نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلرز وشوا فرنینڈو اور کاسن راجیتھا کی جگہ آسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے لیے 6 ون ڈے اور 11 ٹی 20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مدوشنکا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔سری لنکا کی ٹیم میں دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، نشان مدوشکا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، سدیرا سمارا وکرما (وکٹ کیپر)، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا شامل تھے۔۔یاد رہے کہ پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…