ایم کیو ایم کا انتباہ
23
ستمبر 2015
کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بابر غوری اور متحدہ کے دیگر رہنما اپنے خلاف ممکنہ انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے۔ بابر غوری لندن سیکریٹریٹ میں کام کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ تم روٹھے ہم چھوٹے کی پالیسی نہ اپنائی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں اعتراف جرم کیا نہ گھٹنے ٹیکے اور نہ ہی ہم اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رعایت مانگ رہے ہیں۔ ہم تو کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی ہے کہ روٹھے ہوں کو منایا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کسی کی ڈکٹیشن پر بیان نہیں دیا۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مختلف معاملہ ہے۔ ہم نے الطاف حسین پر پابندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور امید ہے کہ ہمیں ریلیف ملے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں