اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ٹوئٹر کی چڑیا جلد اڑنے والی ہے، ایلون مسک

datetime 24  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایلون مسک بتایا کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں اور تمام چڑیوں کو آہستہ آہستہ الودع کہہ دیں گے۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں ٹوئٹر صارفین سے بائی ڈیفالٹ ٹوئٹر کے سیاہ رنگ کے حوالے سے ان کی رائے طلب کی، جس مین بیشتر صارفین نے سیاہ رنگ کے حق میں ووٹ دیا۔

انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر آج رات کافی اچھا X لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم کل پوری دنیا میں لائیو ہو جائیں گے۔ایلون مسک نے گزشتہ روز X پر مشتمل مختصر ویڈیو شیئر کی اور بعدازاں گزشتہ شب ٹوئٹر کے صدر دفتر کی تصویر بھی شیئر کی جس پر X نمایاں تھا۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر کا نیا لوگو X ہوگا۔اسپیس ایکس کے بانی نے گزشتہ روز X.com کا یو آر ایل بھی متعارف کروایا اور X آج سے لائیو کرنے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ ایلون مسک نے اپنی ڈی پی بھی تبدیل کرکے X کی تصویر نمایا کر دی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…