بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں بھی 45 فیصد سے زائد اضافے کا امکان

datetime 24  جولائی  2023 |

اسلام آباد( این این آئی) بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں بھی 45 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کے ریٹ بڑھانے کا پلان دے دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے گردشی قرض کم کرنے کے سلسلے میں رواں مالی سال کے لیے نیا پلان مانگ لیا ہے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ وفاقی کابینہ جولائی کے آخر تک گردشی قرض مینجمنٹ پلان 2024 منظور کرے۔ذرائع کے مطابق گردشی قرض مینجمنٹ پلان 2023 کے ساتھ حکومتی اداروں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔

نئے پلان میں گردشی قرض کے 392 ارب روپے ادا کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں گے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی کے گردشی قرض کا حجم 2374 ارب روپے پر روکا جائے، پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی ادائیگی کے لیے 10 سال کا منصوبہ بنایا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہے کہ رواں مالی سال سے مقامی اور درآمدی گیس کے لیے اوسط قیمت والا ٹیرف اختیار کیا جائے ، اس کے علاوہ سوئی کمپنیوں کے گیس نقصانات کو روکنے کا طریقہ کار تیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…