مظفرآباد(نیوزڈیسک)ریاستی دارالحکومت کے تاجروں ، فنکاروں اور سول سوسائٹی نے بھارتی ٹی وی چینلز کی پابندی کو خوش آئند قرار دے دیا حکومتی فیصلے کا بھرپور خیر مقدم، ووزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھارت پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے آزادکشمیر میں بھارتی ٹی وی چینلز کی کوئی گنجائش نہیں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کو مثبت اقدام اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین تاجر جائنٹ کمیٹی عبدالرزاق خان ، سید علی اصغر معصوم اور گلشاد بٹ نے مرکزی ایوان صحافت میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلہ کو تمام کشمیری ، سول سوسائٹی اور تاجر برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ہم وزیراعظم آزادکشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی دباﺅ میں آکر ان چینلز کو آن نہ کریں کیونکہ دارالحکومت میںفحاشی اور عریانی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی یہ کشمیریوں کی قومی غیرت کا سوال ہے 2009میں بمبئی حملہ کے بعد تمام پاکستانی چینلز کو بھارت نے بند کر دیا تھا سید علی اصغرمعصوم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ریاست کے اندر کسی کو بھی ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ہم کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہو گا آئی ایس پی آر اور پیمرا یہ نظر رکھیں کہ اس میں کونسے غدار ہیں جو پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان نشریات کی پابندی سے پاکستان و آزادکشمیر میں بسنے والے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔