ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی

datetime 23  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلی آفس میں پنجاب کابینہ کا 21واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری۔ کابینہ کے اجلاس میں گریڈ ایک سے گریڈ16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہوگا۔

اجلاس میں پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا فیصلہ کیاگیا۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران وزرا کو متعلقہ ڈویژن میں ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔سیلاب کے دوران وزرا کرام فیلڈمیں موجود رہیں گے۔مری میں شدید برفباری کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔وزیراعلی محسن نقوی نے چینی کی سمگلنگ او رنرخ میں استحکام کے لئے پائیدار اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ریسکیو1122کے لئے 2نئے ہیلی کاپٹر خریدنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

ایک ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کے طورپر استعمال ہوگا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر سیلاب یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیوآپریشن کے لئے استعمال کیاجائے گا۔محکمہ آبپاشی کے لئے سیلاب کے دوران ضروری اخراجات کے لئے 4ارب 40کروڑ روپے کے ا جرا کی منظوری دی گئی او راس ضمن میں خصوصی وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی اخراجات کے حوالے سے فوری طورپر فیصلہ کر کے منظوری دے گی۔محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب حکومت اور عسکری قیادت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور محرم الحرام کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی ہے۔

دریائے راوی کی گزر گاہ میں موجود آبادیوں کو سیلاب کے خدشے کے پیش نظر خالی کرایا جائے گا۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گزر گاہو ں کے راستوں میں آنے والی آبادیوں کا انخلا بروقت یقینی بنایا جائے۔پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2003کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری دی گئی۔پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ریفارمز(ایکٹ 2020 کے سیکشن (3)1کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوشن اور سیکشن 7 کے تحت بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے امور کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے سپرد کرنے او ر پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ پروگرام کے16 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ ملتان کے ریلوے پھاٹک شجاع آباد ایکسپریس وے پر فلائی اوورکی تعمیر کی سکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹرانسفر پالیسی میں عوام کی سہولت کے لئے ترمیم او رریٹس میں کمی کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…