پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

فیصل مسجد کے احاطے میں ریڑھی لگانیوالے ریڑھی بان کو 3ماہ قید اور جرمانے کی سزا

datetime 22  جولائی  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے اسپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگانے والے ریڑھی بان کو تین ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے حکم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور کرتے ہوئے وکیل کو دوسرا اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ ریڑھی بان فرمان اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور سزا کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور کر دیا ہے، اپنی درخواست پر دوسرا اعتراض دور کریں پھر سماعت ہو گی۔وکیل نے کہا کہ قلفی کی ریڑھی لگانے پر سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے ظالمانہ فیصلہ کیا، ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دئیے کہ جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟ آپ کے گھر کے آگے کوئی ریڑھی لگا دے تو وہ جرم نہیں ہے؟

عدالت نے کہاکہ آپ صرف قلفی کا بتا رہے ہیں، پٹیشنر پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے، بھتے پر دہشت گردی بھی لگتی ہے، یہ نہ ہو کہ پھر وہ بھی لگ جائے، تین ماہ کی سزا تو پھر بہت کم ہے زیادہ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ فرمان اللہ اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں قلفی کی ریڑھی لگاتا تھا،سی ڈی اے نے اپنے چالان میں قلفی کی ریڑھی لگا کر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا۔اسپیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی اے کا موقف تسلیم کرتے ہوئے فرمان اللہ کو 3ماہ قید با مشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے سزا سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…