منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر کے پٹرول پمپس 22جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان

datetime 21  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلر مارجن نہ بڑھائے جانے کے باعث 22جولائی سے ملک بھر کے پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہڑتال طول اختیار کرجانے سے 9 اور 10محرم الحرام کو صرف 2روز کے لیے پمپس کھول دئیے جائیں گے۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ اس وقت فی لیٹر مارجن 6روپے ہے جس میں 5روپے کا اضافہ کرکے 11روپے فی لیٹر کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری سرپرستی میں ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سرعام اسمگلنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی فروخت سے مجاز پیٹرولیم ڈیلرز کی فروخت 30فیصد گھٹ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم سے بارہا رابطہ کرکے ان حقائق سے آگاہ کیا گیا لیکن انکی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔عبدالسمیع خان نے بتایا کہ ایرانی پٹرول فروخت کرنے پر 20 ڈیلرز کے لائسنس پیٹرولیم ڈیلرز نے کینسل کروائے ہیں، ایسوسی ایشن میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پٹرول ایران سے آرہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سندھ بلوچستان کے سرحد حب چوکی کے ڈبہ پمپوں پر کھلے عام ایرانی پٹرول ڈیزل سرکاری قیمت سے 55روپے کم قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، ایرانی پیٹرول بیچنے والوں کے خلاف کسٹم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن بھی کاروائی کرنے سے ڈرتا ہے۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے مہنگائی کی شرح 28فیصد کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شرح سود، بجلی اور دیگر بلوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…