جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

وکیل قتل کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیر کو طلب کرلیا

datetime 20  جولائی  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو وکیل قتل کیس میں پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی پر کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف لینے کیلئے درخواست گزار کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوتا ہے، ان کو کہیں کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی آج پیش ہو سکتے ہیں؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ آ جائیں گے۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آنے کا کہہ دیتے ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بہتر ہو گا پہلے حکومتی وکیل کا اس کیس میں جواب آجائے پھر چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوں۔شکایت کنندگان کے وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے کہا کہ معاملہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ وکیل قتل کیس کی جے آئی ٹی کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عبوری ریلیف کیلئے درخواست گزار کو ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔جسٹس مظاہرنقوی نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیے آپ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں، ضمانت اور ایف آئی آر ختم کرانے کیلئے درخواست گزار کو خود آنا پڑتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوال کیا کہ پہلے بتائیں ایف آئی آر ختم کرانے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی متعلقہ فورم کیوں نہیں گئے؟وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ سے ہو کر ہی سپریم کورٹ آئے ہیں اور یہی متعلقہ فورم ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ مقدمہ ختم کرنے کی درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی موجود ہی نہیں ہے، درخواست میں درج ہونا چاہیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے،جب تفتیشی افسر نے ان کو ملزم کہا ہی نہیں تو مقدمہ کیسا؟وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کا مقدمہ درج ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ تفتیشی افسر کا موقف ہے چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کس نے اور کیسے نکالے؟بلوچستان حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہماری اطلاعات ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایسے کوئی وارنٹ نہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ کیا ابھی بھی شکایت کنندہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم ٹھہراتے ہیں؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقتول کی بیوہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ان کے شوہر کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، مقتول کے سوتیلے بیٹے نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ کیا مقتول عبدالرزاق شر کے سوتیلے بیٹے کے خلاف کوئی انکوائری ہوئی؟ وکیل امان اللّٰہ کنرانی نے کہا کہ مقتول عبدالرزاق شر کا بیٹا اس کیس میں مدعی ہے بیوہ نہیں۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 24 جولائی کو صبح ساڑھے دس بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…