اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا آئی ایم ایف کو معاہدے پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی

datetime 20  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئے قرض معاہدے پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرادی۔ن لیگ، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف قرض معاہدے پر کار بند رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے اس حوالے سے جاری بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں نے پروگرام کے مقاصد اور پالیسیوں کی حمایت کی ہے، اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا، معاہدے سے آنے والے مہینوں میں بیرونی فنانسنگ کے حصول کیلئے مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کی طرف سے اسٹینڈ بائے پروگرام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ان جماعتوں نے پروگرام کے مقاصد اور پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔ تمام بینکس ، ایف بی آر کو کھاتہ داروں کی تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے، منتخب یا غیر منتخب عوامی نمائندوں کے سالانہ اثاثہ جات کو پبلک کیا جائے گا، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ جاری کرے گا۔آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلئے مالی سال 24ـ2023 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی اوسط شرح 55 روپے فی لیٹر رہے گی جس سے 79 ارب روپے وصول ہوں گے۔ بزنس انکم اور تنخواہ دار طبقے سے اضافی 30 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔

یوریا کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کر کے 34 ارب، شوگری ڈرنکس پر ایف ای ڈی 20 فیصد کرنے سے 8 ارب اور غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر 3 فیصد کر کے 46 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق اسی طرح نان فائلرز سے جائیداد کی ویلیو کا ایک فیصد ٹیکس لگانے سے 19 ارب ، بلڈرز اور ڈیولپرز پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے سے 15 ارب اور غیر رجسٹرڈ کاروبار کو سپلائی پر اضافی جی ایس ٹی سے 23 ارب روپے حاصل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…