پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

قرآنِ کریم کی بے حرمتی، عراق میں سوئیڈن کا سفارتخانہ جلا دیا گیا

datetime 20  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی)سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی پر عراق کے دارالحکومت بغداد میں سینکڑوں مشتعل افراد نے سوئیڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول کر اسے جلا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشتعل مظاہرین نے وسطی بغداد میں سوئیڈن کے سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، کمپاونڈ کی دیواروں کو توڑ کر سفارت خانے کو آگ لگا دی۔سوئیڈن کے سفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدی الصدر کے حامیوں نے کیا

سوئیڈن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کا تمام عملہ محفوظ ہے۔وزارتِ خارجہ سوئیڈن کا کہناتھا کہ سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور عراقی حکام سفارتی عملے اور مشن کی حفاظت کے ذمے دار ہیں۔دوسری جانب عراق کی وزارتِ خارجہ نے بھی سوئیڈن کے سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ۔عراق میں مشتعل افراد کی جانب سے یہ مظاہرہ سوئیڈن میں ایک اور قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دئیے جانے پر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…