اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کسٹم افسران کی میگا کرپشن، ایک ماہ میں 500 تولے سونا خریدنے کا انکشاف

datetime 20  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کسٹم افسران کی میگا کرپشن کے معاملے میں ایک ماہ میں 500 تولے سونا خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار اور مفرور کسٹمز افسران مبینہ رشوت کے پیسوں سے گولڈ خریدتے تھے۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ کلفٹن کی ایک جیولر شاپ سے ایک ماہ میں 500 تولہ سونا خریدا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے کلفٹن میں سونا بیچنے والے جیولر کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے فرخت کی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں۔

سونا بینامی رسیدوں پر خریدا گیا، ایف آئی اے ٹیم نے کھاتوں کے رجسٹرز بھی برآمد کرلیے جبکہ سونے کی مزید خریداری کے لیے جیولر کو ایڈوانس دیے گئے 50 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے حکام نے افسران کیلئے سونا خریدنے والے کسٹم افسر کے کیماڑی میں واقع گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کے سامان کیلیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں، کسٹمز کے 2 افسران یاور عباس اور طارق محمود کرپشن الزامات کے تحت ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…