جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دماغ کے مسلز نہیں ہوتے’، نسیم کیلئے سخت الفاظ پر عامر سہیل تنقید کی زد میں آگئے

datetime 19  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال(این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ کے حوالے سے کمنٹیٹر عامر سہیل سے سخت الفاظ ادا ہوئے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر ناپڑا ۔تفصیلا ت کے مطابق عامر سہیل نے دراصل آہستہ کھیلنے اور رنز نہ کرنے پر نسیم پر تنقید کی۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوران کمنٹری رمیزراجا نے نسیم شاہ کی تعریف کی اور کہا نسیم کو بیٹنگ میں اعصاب مضبوط کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

اس کے جواب میں عامر سہیل نے فوراً کہا کہ نسیم کو دماغ کے مسلز مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اگر وہ ایسا کرلیں تو بہتر کرکٹر اور بولر بن سکتے ہیں۔عامر سہیل نے نسیم پر تنقید کی تو سوشل میڈیا صارفین نے نسیم کی خوب پذیرائی کی اور کہا کہ جس طرح انہوں نے وکٹ پر کھڑے رہتے ہوئے اپنی وکٹ بچائی اور بیٹر سعود شکیل کو موقع دیا وہ حقیقی معنوں میں قابلِ تعریف تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے عامر سہیل کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ دماغ کے مسلز نہیں ہوتے۔

دوسری جانب سعود شکیل نے ناصرف اپنی ڈبل سنچری اسکور کی بلکہ اس ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، انہوں نے پاکستان کا مجموعی اسکور بھی بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کھیلی جانے والی سیریز میں عامر سہیل نے نسیم شاہ کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…