پشاور: نئے ہجری سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان، صوبہ خیبرپختونخواہ میں یکم محرم الحرام کو نئے ہجری سال کے آغاز پر عام تعطیل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی نگران حکومت نے صوبے میں نئے ہجری سال کے آغاز پر عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت یکم محرم الحرام یعنی 20 جولائی بروز جمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
یہاں واضح رہے کہ 1444 ہجری اپنے اختتامی لمحات میں داخل ہو گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ہجری 1445 کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہو چکی، تاہم ملک میں آج بروز منگل کہیں چاند نظر نہیں آیا۔