جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے لئے ہدایات جاری

datetime 18  جولائی  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی گئیں ، شاندار استقبال کا ٹاسک چیف آرگنائزر مریم نواز کو سونپ دیا گیا جو ملک بھر سے آنے والی استقالی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس ضمن میں (ن) لیگ نے انکے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو سونپا گیا ہے جنہوں نے تمام ڈویژنل صدور ،جنرل سیکرٹریز ،تمام سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز ،یونین کونسل صدور و جنرل سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ تمام موجودہ اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز ملک بھر سے آنے والی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان مریم نواز خود پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…