اسلام آباد (این این آئی)قرض منظوری کے ساتھ ہی دوسرے جائزے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط سامنے آگئیں جس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے رئیل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطابق پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے سے محصولات بڑھانے کی صلاحیت ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرکے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آسکتا ہے۔پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہوگا، پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے عالمی بینک سے معاونت لی جائے گی۔