ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

datetime 15  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی قیمتوں پر ورکنگ جاری ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت ہوگا ،ذرائع وزارت توانائی
اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بتا یاکہ گیس کی قیمتوں پر ورکنگ جاری ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت ہوگا کیونکہ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو لکھ کر دیا ہوا ہے، جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کس سلیب کے صارفین کیلئے گیس مہنگی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 300 مکعب میٹر اور اس سے اوپر والے گھریلو صارفین کیلئے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ آخری تین مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑیں۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اس وقت ماہانہ 300مکعب میٹر تک گیس کے استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یوقیمت 1100روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال تک فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2000 روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3100 روپے ہے، باقی تمام سلیبز اور سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمت کی ایڈجسٹمنٹ ہوگی، کوشش کی جارہی ہے کہ باقی گھریلو صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو تفصیلات آئندہ ہفتے پیش کیے جانیکا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…