ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پشاور میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بہانے اغواء کرکے لوٹنے والے میاں بیوی گرفتار

datetime 15  جولائی  2023 |

پشاور(این این آئی)پشاور میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بہانے اغواء کرکے لوٹنے والے گرفتار نوسرباز میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ دنوں پشاور تھانہ پشتخرہ میں میاں بیوی کے خلاف بھتہ خوری اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس نے پشاور کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نوسربازی کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورنے کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کو پیش کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان مسما اور ان کے شوہر عامر نے دھوکا دہی سے مدعی مقدمہ کو اغوا کے بعد 30لاکھ روپے وصول کئے۔

تفتیشی افسر نے بتایاکہ پولیس نے دونوں میاں بیوی کے خلاف اغوائ، بھتہ خوری اور دھوکا دہی کا مقدمہ تھانہ پشتخرہ میں درج کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے شوہر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ بیوی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس کے مطابق گرفتار نو سرباز گینگ کا تعلق مردان سے ہے جن کے قبضے سے دھوکہ  دہی کے ذریعے وصول شدہ رقم دو عدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…