کراچی: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ڈالر کی قدر میں گزشتہ تین روز سے مسلسل کمی جاری تھی، جس کے بعد آج جمعرات کے روز ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ میں قیمت یکدم 5 روپے 47 پیسے گھٹ گئی، جس سے ڈالر 272 روپے کی سطح پر آ گیا۔بعد ازاں انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کی قیمت 275 روپے 07 پیسے پر آ گئی۔