جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد، راولپنڈی میں 600 سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کی موجودگی کا انکشاف

datetime 12  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 600 سے زائد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نور الامین مینگل نے غیر قانونی سوسائٹیز کے بارے میں بڑا انکشاف کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں 600 سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 150، راولپنڈی میں 318 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں جبکہ فتح جنگ میں 100 کے لگ بھگ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔

چیئرپرسن کمیٹی نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے غیرقانونی سوسائٹیز کے خلاف کیا کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے غیرقانونی سوسائٹیز کی فہرست جاری کرے اور اشتہار کے ذریعے عوام کو غیر قانونی سوسائٹیز کے بارے میں ا?گاہی فراہم کی جائے۔ممبران کمیٹی نے کہا کہ غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔انوائرمنٹل پروٹکشن ایجنسی (اے پی اے) پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فرزانہ الطاف نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ماحولیاتی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں ماحولیات پر پورا نہ اترنے والی لیگل سوسائٹیز کی این او سی منسوخ کردی جائے گی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…