کراچی(این این آئی)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسی بن گئی۔ڈالر کے مقابلے میں جون 2023 میں دنیا بھر کی کرنسیوں میں سب سے زیادہ پاکستانی روپے کی شرح میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔دی اسپیکٹیٹرز انڈکس کے مطابق ڈالر کے مقابلہ میں جون 2023 میں دنیا بھر کی کرنسیوں میں سب سے زیادہ پاکستانی روپے کی شرح میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دی اسپیکٹیٹرز انڈکس کے مطابق پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلہ میں 3.1 فیصد، ناروے 2.6 فیصد ، یو کے 2.2 فیصد، پولینڈ 2.1 فیصد ، یورو1.7 فیصد، میکسیکو 1.4فیصد، برازیل ایک فیصد، سوئٹزرلینڈ ایک فیصد، کینیڈا 0.5 فیصد کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلہ میں سائوتھ افریقہ کی مائنس 0.1فیصد، انڈیا مائنس0.1 فیصد، جنوبی کوریا مائنس 0.2 فیصد، آسٹریلیا مائنس 0.3فیصد ، چائنہ مائنس 1.5 فیصد ، جاپان مائنس 2.2 فیصد ، روس مائنس 10 فیصد، ترکی مائنس 12 فیصد کرنسیوں کی شرح رہی۔