اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایان علی نے مذہب کی جانب رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دینی معاملات میں رہنمائی مانگی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ان کو دین کے بارے میں بتایا جائے کہ وہ کس طرح دین پر عمل کر کے ایک باعمل مسلمان بن سکتی ہیں میڈیا کے مطابق ایان علی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے جب انہوں نے مولانا طارق جمیل سے گفتگو کی۔ مولانا طارق جمیل ان دنوں مکہ میں حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں اور ایان علی نے کچھ مشترکہ دوستوں کی مدد سے ان سے رابطہ کیا۔ ایان علی نے مولانا طارق جمیل کو بتایا کہ جیل کے دوران انہوں نے سورہ توبہ کا ترجمعہ پڑھا اورا س دوان انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شوبز چھوڑ کر اسلام کی طرف راغب ہوں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ ایان علی مولانا طارق جمیل کی حج سے واپسی پر ان سے ملاقات کریں گی اور دینی معاملات میں ان سے رہنمائی لیں گی