جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر کے ٹرپل سی کر دی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدے اور جولائی کے وسط میں قسط کی وصولی کے پیش نظر پاکستان کی درجہ بندی بہتر کرتے ہوئے سی سی سی مائنس سے سی سی سی کردی۔فچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فچ ریٹنگ نے پاکستان کی بیرونی کرنسی کی طویل مدتی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) سی سی سی مائنس سے سی سی سی کردی ہے۔

پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کے حوالے سے کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جون میں طے پانے والے اسٹینڈ بائی معاہدے کی روشنی میں پاکستان میں ایکسٹرنل لیکویڈیٹی اور فنڈنگ کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والا اسٹینڈ بائی معاہدے کی جولائی میں بورڈنگ اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ مزید فنڈنگ اور اکتوبر میں متوقع پارلیمانی انتخابات کے دوران پالیسیاں بھی آگے بڑھیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ پروگرام پر عمل درآمد اور بیرونی فنڈنگ کے خطرات کشیدہ سیاسی صورت حال اور بڑے پیمانے بیرونی مالیات کی ضرورت کی وجہ سے بدستور برقرار رہیں گے۔

دریں اثناء وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، وزیراعظم، حکومتی اتحادیوں، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارک ہو۔دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گے۔یاد رہے کہ فچ نے رواں برس جنوری میں پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والے ڈیفالٹ ریٹنگ کو ‘سی سی سی پلس’ سے مزید کم کرکے سی سی سی مائنس کردیا تھا۔فِچ نے اعلامیے میں کہا تھا کہ ریٹنگ میں یہ کمی غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر اور مالی حالات میں مزید تیزی سے بگاڑ کی عکاسی کرتی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی نچلی سطح تک گرنے کا بھی اشارہ دے رہی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کے کامیاب اختتام کو دیکھ رہے ہیں، اس کے علاوہ یہ کمی آئی ایم ایف پروگرام کی جاری کارکردگی اور فنڈنگ کے لیے بڑے خطرات کی بھی عکاسی کرتی ہے جس میں اس سال کے انتخابات بھی شامل ہیں۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں دیوالیہ یا قرض کی تنظیم نو کا حقیقی امکان ہے۔ایجنسی نے کہا تھا کہ 3 فروری کو زر مبادلہ کے ذخائر صرف 2.9 ارب ڈالر تھے جو کہ اگست 2021 کے آخر کے مقابلے میں 20 ارب ڈالر سے بہت زیاہ کم ہیں۔فچ نے اس سے قبل اکتوبر 2022 میں پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کرکے سی سی سی پلس کر دی تھی اور اس کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور بیرونی کھاتوں کی بگڑتی صورت حال قرار دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 19 جولائی کو امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے ایڈجسٹمنٹ، فنانسنگ اور سیاسی خطرات سمیت زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے سبب پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کر دیا تھا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بتایا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے 1700 سے زائد افراد جاں بحق اور معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جس کی وجہ سے بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پالیسی کے حوالے سے فچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقساط ملتے رہنے کی امید ہے تاہم اس حوالے سے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…