جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مثبت سوچ اچھے خیالات کی وجہ بنتی ہے:ماہرین نفسیات

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ماہرین نفسیات کے مطابق مثبت سوچ اچھے خیالات کی وجہ بنتی ہے جس کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کروڑوں کی تعداد میں فروخت ہونے والی مشہور کتاب ”سیکرٹ“ کی مصنفہ نے”’کشش کا قانون“ بیان کیا ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ سوچ سے انسانی جذبات بنتے ہیں اور اس سے عمل وجود میں آتا ہے اور اس طرح سوچ سے عمل جنم لیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کسی مقابلے میں جیت کی سوچ کھلاڑی کو جیت سے ہمکنار کرسکتی ہے کیونکہ مثبت سوچ، حوصلہ اور اعتماد پیدا کرتی ہے جس کے لیے ماہرین قیمتی مشورے بھی دیتے ہیں۔
اپنے عزائم کو واضح رکھیں:
آپ آئندہ زندگی میں کیا کیا کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے آپ خود سے بات کریں، اپنے مقاصد کی واضح تصویر ذہن میں بنائیں اور بہتر ہوگا کہ انہیں تحریر کریں۔
شکر گزار بنیں:
اسلام میں شکر کی اہمیت سے ہم سب واقف ہیں اور یہ سنہرا اصول زندگی میں ہرجگہ کام آتا ہے۔ احساسِ تشکر ایسے جذبات کو جنم دیتا ہے جو ایک چھلنی سے گزر کر آتے ہیں اور آپ کے لیے کامیابی اور خوشی لے کر آتے ہیں۔
خود سے بات کریں:
خود سے بات کریں کیونکہ کہ آپ اسے خود سن رہے ہوتے ہیں۔ صبح نیند سے بیدار ہوکر خود کی تعریف کریں اور اپنے آپ میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا کریں اس طرح کا عمل روزانہ کی بنیاد پر کریں اور اپنے الفاظ میں خود اپنا حوصلہ بڑھائیں۔
خوابوں میں عملی رنگ بھریں:
آپ گھر میں ہوں، دفتر میں یا پھر کسی اور جگہ ہوں ہمیشہ اچھی چیزوں پر نظر رکھیں اس سے آپ صرف چند منٹ میں ایک خیالی بصری بورڈ بناسکتے ہیں جس پر آپ اپنے مقاصد اور کامیابیوں کی تصاویر لگا سکتے ہیں لیکن پہلے اسے ذہن میں بنائیں، اس کی مشق کریں اور پھر اس کا لطف اٹھائیں۔ اس طرح ایک تصوراتی دنیا دھیرے دھیرے حقیقت میں بدل سکتی ہے، اس میں اپنے مقاصد کو سرِ فہرست رکھیں، ذہنی تصاویر ہمیں یاد اپنے کاموں کی دلاتی رہتی ہیں جس سے ہمیں کام کرنے میں توانائی ملتی رہتی ہے۔
اب مصروف ہوجائیں:
ذہنی تصاویر اور منصوبے بنانے کے بعد خود سے بات کریں اور جو کچھ کرنا چاہتے ہیں اس پر عمل کریں، یہ عمل آپ کو منزل سے قریب لائے گا۔ ہر روز ایک ایسے کام کا عزم کریں جو آپ کو آپ کی منزل سے قریب کردے۔ اگر آپ کی دنیا نہیں بدل رہی تو آپ خود کو اسے بدلنے کے قابل بنائیں اور مواقع کو اپنے لیے ہموارکریں لیکن اس کی پہلی منزل یہ ہے کہ منفی رکاوٹوں کو دور کریں اور اس کے لیے منفی سوچ کو سب سے پہلے ترک کرنا ہوگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…