لاہور( این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے کال ڈیٹا سے عالمگیر ترین کی اپنی منگیتر سے ہونے والی آخری گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے کال ڈیٹا سے عالمگیر ترین کی اپنی منگیتر سے ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے عالمگیر ترین کی منگیتر سے ملاقات کی ہے، عالمگیر ترین کی منگیتر نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
خاتون نے انویسٹی گیشن پولیس کو بتایا کہ جس رات عالمگیر نے خودکشی کی اس شام 4 سے ساڑھے 4 بجے تک فون پر بات ہوئی، ٹیلی فون پر معمول کی باتیں ہوتی رہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے رات ایک سے دو بجے کے درمیان خودکشی کی، متوفی کے قتل کے تاحال کوئی شواہد نہیں ملے، فرانزک اورپوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔