اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آرمی چیف سے سپیشل اولمپکس میں شرکت کرنیوالی 8رکنی پاکستانی ٹیم نے ملاقات ہے۔فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپیشل اولمپکس میں شرکت کرنیوالی 8رکنی پاکستانی ٹیم نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے ،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ،قوم کومستقبل کے ہیروز پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کامزید کہناہے کہ 8رکنی ٹیم نے لاس اینجلس میں سپیشل اولمپکس میں شرکت کرکے بین الاقوامی سطح پر داد سمیٹی تھی۔ٹیم نے 3طلائی ،4چاندی اور4کانسی کے تمغے جیتے تھے۔