بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

روس یوکرین جنگ کے 500 روز میں 9 ہزار سے زائد شہری مارے گئے

datetime 8  جولائی  2023 |

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک ہونے والی لڑائی میں 9 ہزار سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد سے جاری اس جنگ کو 500 روز مکمل ہوچکے ہیں اور اس میں اب 9 ہزار عام شہری مارے جاچکے ہیں جن میں 500 بچے بھی شامل ہیں۔

یوکرین میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مشن نے یوکرین روس جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔یو این مشن نے کہا کہ ہم اس جنگ کے نتیجے میں 9 ہزار عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ جنگ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔

یو این مشن کے نائب سربراہ نے کہا کہ رواں سال یوکرین میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے اوسطاً کم رہی ہے تاہم یہ تعداد مئی اور جون میں دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 27 جون کو مشرقی یوکرین کے شہر کراماٹورسک میں میزائل حملوں کی زد میں آکر 13 شہری ہلاک ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں ،جمعرات کی صبح مغربی شہر لفیف میں ہونے والے حملے میں بھی 10 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔میئر لفیف نے اس حملے کو جنگ کے بعد سے اب تک سویلین انفرا اسٹرکچر پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔یو این مشن کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یوکرین کے انفرا اسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے جن میں قدیم اور تاریخی عمارتیں بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…