رباط( این این آئی)افریقی ملک مراکش میں ایک کم عمر بچی کے ساتھ سرعام جنسی زیادتی کی ویڈیو نے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک وحشی شخص کو کم عمر بچی کا لباس تار تار کرتے دکھایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی مدد کے لیے پکارتی ہے مگر زیاتی کے مرتکب شخص کا ساتھی اس سارے منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔
بعد ازاں وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس پر عوامی اور سماجی حلقوں نے شدی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آخری اطلاعات تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ہے۔