ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کی گرفتاری،تحقیقات میں اہم انکشافات

datetime 7  جولائی  2023 |

اسلام آباد: اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اس معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔جیو نیوز کے مطابق گرفتار کیے گئے پاکستانیوں کے رشتہ دارے بھی اسرائیل میں موجود ہیں۔اور انہوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے اسرائیل میں مذہبی شناخت کو چھپایا تھا تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔

ان افراد کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مزید پانچ افراد کے اب بھی اسرائیل میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایسے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچے اور وہاں ملازمت بھی اختیار کیے رکھی۔ایف ائی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر ملازمت سر انجام دیتے رہے۔

گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں۔ یہ ملزمان4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے، ان کا تعلق میر پور خاص سے ہے۔ ملزمان یورپی ویزے پر اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے جبکہ ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان میں اہلِ خانہ کو پیسے بھیجتے رہے۔

ملزمان ترکی، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ملزمان وطن واپسی کے لیی دبئی کے راستے اردن ایئر پورٹ سے کراچی آتے تھے۔ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…