جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے 8 پاکستانیوں کیخلاف مقدمات، 5 گرفتار

datetime 5  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملزمان مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچے اور ملازمت بھی اختیار کیے رکھی، ذرائع

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایسے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچے اور وہاں ملازمت بھی اختیار کیے رکھی۔ایف ائی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سر انجام دیتے رہے۔گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں۔یہ ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔

ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے، ان کا تعلق میر پور خاص سے ہے۔ملزمان یورپی ویزے پر اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے جبکہ ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان میں اہلِ خانہ کو پیسے بھیجتے رہے۔ملزمان ترکیہ، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ملزمان وطن واپسی کیلئے دبئی کے راستے اردن ایئر پورٹ سے کراچی آتے تھے۔ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…