جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات سمیت سینکڑوں درآمدی اشیا سستی ہونے کا امکان

datetime 5  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:  ڈالر سستا ہونے سے پٹرولیم مصنوعات سمیت سینکڑوں درآمدی اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔ ڈالر کی قدر گرنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدات بھی سستی ہوں گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق منگل کو ڈالر کا سرکاری ریٹ 10 روپے گرا اور یہ کمی برقرار رہی تو اس سے ملکی بیرونی قرض میں 1250 ارب روپے کی کمی آئے گی۔

درآمدکنندگان کے مطابق ڈالر سستا ہونے سے سینکڑوں درآمدی اشیا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی جو پہلے ڈالر مہنگا ہونے سے مسلسل بڑھ رہی تھیں جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ تاجروں کے مطابق پاکستان ایک ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی اشیا درآمد کرتا ہے اور اگر ڈالر کی قدر گرنے کا رجحان برقرار رہا تو تمام درمدات سستی ہوں گی۔

معاشی ماہر خرم شہزاد کہتے ہیں پاکستان پر ایک سو پچیس ارب ڈالر کا بیرونی قرض ہے اور جب ڈالر کی قیمت صرف ایک روپے بڑھے تو ملک پر بیرونی قرض کے مالی بوجھ میں بیٹھے بٹھائے ایک سو پچیس ارب کا اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اب جبکہ ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اور روپیہ مضبوط ہورہا ہے تو اس بوجھ میں نا صرف اضافے کا سلسلہ رکے گا بلکہ اس میں کمی بھی آئے گی۔

درآمدی مشینری،پرزہ جات، طبی و صنعتی آلات سستے ہونے سے انڈسٹریز کو فائدہ ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات، غذائی اشیاء،کپڑے، کاسمیٹک،ادویات، الیکٹرانک اور الیکٹرک کی مصنوعات،بیٹریز اور سولر پلیٹیں اور پینلز سمیت کھلونے،کھیلوں کا سامان،استعمال شدہ چیزوں سمیت سینکڑوں اشیا کی قیمت نیچے آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…