ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی بہت بڑی کمی

datetime 5  جولائی  2023 |

لاہور:  ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی 1 ہی دن میں بہت بڑی کمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈالر کے علاوہ یورو، پاؤنڈ، اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سعودی ریال 3.70 روپے کی کمی سے 71.70 روپے کا ہوگیا، جبکہ اماراتی درہم بھی 6.30 روپے کی کمی سے 72.70 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح پاؤنڈ کی قیمت میں 13 روپے کی کمی سے 355 روپے اور یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی سے 305 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو جانے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹوں میں 2 دنوں میں ڈالر کی قدر میں بہت بڑی کمی ہوئی ہے۔ منگل کو عید کے بعد پہلے کاروباری روز کے روز ڈالر کے انٹربینک نرخ مزید 10 روپے 55 پیسے کم ہوگئے۔

کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی انٹربینک قیمت 275.44 پر آگئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے، دو روز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے کمی ہوئی جس کے بعد منگل کو مارکیٹ بند ہونے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے پر پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…