کراچی: پاکستان اور آئی ایم ایف ڈیل کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر تیزی سے گرتی جارہی ہے، جس کے باعث فی تولہ سونےکی قیمت میں صرف دو روز میں 11000 روپے کمی ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 8800 روپے کمی ہوئی تھی۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر گرنے کے باعث آج منگل کو ملک میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں مزید 2200 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار887 روپے کم ہونے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار754 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے، ڈالر مزید 11 روپے سستا ہو گیا۔