اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاہدے کے حوالے سے تحریری یقین دہانی کرادی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے تحریری یقین دہانی دی ۔گورنر اسٹیٹ بنک کے دستخطوں کے ساتھ کرائی گئی یقین دہانی میں کہا گیا پاکستانی اپنے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور
پاکستان سرکاری شعبے میں اصلاحات کرے گا جبکہ آئندہ 9 ماہ تک کوئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے محصولات کی آمدن بڑھانے ،مالی نظم و ضبط پر عمل درآمد ،تجارت پرپابندیوں کے خاتمے ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کئے جانے کی یقین دہانی کرائی
ہے۔ذرائع کے مطابق یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان قرض دینے والے دوست ممالک اور اداروں کی یقین دہانیوں پرعمل درآمد کروائے گا۔آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے 3 سے 4 دن بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط مل جائیگی، پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرہوگا۔