پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا سیر و تفریح کا مرکز بن گیا، عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کی غرض سے ملک بھر سے عوام نے صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع کا رخ کیا۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول گومل زام، ضلع اورکزئی اور ضلع وزیرستان کے علاقے رزمک میں عید کے دنوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کے ہزاروں افراد نے میلوں میں شرکت کی۔
صوبے کے سیاحتی علاقوں کا دورہ عوام کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق ملک بھر سے 2 لاکھ سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے رہنمائی اور حفاظتی اقدامات و انتظامات کیے گئے۔عوام نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات اور سہولیاتی کاوشوں کو سراہا۔