منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 3  جولائی  2023 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں قید تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ایک دن میں دو بار ملاقات کی ، پہلی ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری سالک حسین بھی چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ تھے جبکہ تھوڑی دیر بعد چوہدری شجاعت حسین نے اکیلے پرویز الٰہی سے کیمپ جیل میں آکر دوبارہ ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق پہلی ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور دیگر نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ ان کی خاندان میں واپسی کے لئے کوشش بھی کی گئی۔

اس موقع پر سیاسی حالات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پرویز الٰہی کوخاندان میں واپس لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پرویزالٰہی نے اپنا پہلے والا موقف دہرایا ۔ شجاعت حسین کی جانب سے سوچ کر فیصلہ کرنے کی بات پرپرویز الٰہی خاموش رہے ۔ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت اور چوہدری سالک حسین واپس روانہ ہو گئے تاہم کچھ دیر بعد چوہدری پرویز الٰہی اکیلے کیمپ جیل آئے اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں دوبارہ خاندان میں واپسی کے لئے بات چیت ہوئی ۔ چوہدری شجاعت حسین کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کچھ امید پیدا ہوئی ہے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں ۔علاوہ ازیں ملاقات سے قبل میڈیکل بورڈ نے پرویز الٰہی کا تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا ۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں چوتھی مرتبہ چوہدری پرویز الٰہی کا معائنہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…