سلام آباد : وزیر مملکت مصدق ملک نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان میں 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے 24 ارب ڈالر کے فنڈز کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ یو اے ای نے 22 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ دونوں ممالک پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تین بڑے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع کھلیں گے۔ ہمارے نوجوان جو جدید ٹیکنالوجی سے واقف ہیں دنیا کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اس ملک میں کاروباری مواقع لانے کے لیے پر امید ہیں۔حکومت نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے حال ہی میں ون ونڈو آپریشنز کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
سعودی عرب، یو اے ای نے پاکستان میں 46 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا
3
جولائی 2023
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں