جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے چار خلیجی ممالک کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے4 خلیجی ممالک کیلئے 16ہزار 750مویشی برآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے زندہ جانوروں کی برآمد پرعائد پابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دے دی گئی ہے، مویشی قطر، یو اے ای، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے برآمد کئے جائیں گے،

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت خارجہ کی سمری کی منظوری لے لی۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر کیا گیا، بکریاں، بھیڑیں، اونٹ، گائے، بھینسیں اور بیل برآمد کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق قطرکے شیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4ہزارمویشی برآمد کئے جائیں گے، قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے3500مویشی اور شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے2300مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے جبکہ یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2500 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بحرین کے شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار مویشی جبکہ کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…