بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرمی کا سامنا کرنے والی دنیا کا درجہ حرارت مزید بڑھ جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ایل نینو وہ موسمیاتی رجحان ہے جس کے باعث پہلے سے شدید گرمی کا سامنا کرنے والی دنیا کا درجہ حرارت مزید بڑھ جائے گا، اس کے باعث مختلف خطوں میں ہیٹ ویوز، خشک سالی، جنگلات میں آتشزدگی اور سیلاب جیسی موسمیاتی آفات کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

بحر الکاہل کے قریب واقع ممالک زیادہ متاثر ہوں گے، مثال کے طور پر پیرو اور ایکواڈور میں شدید بارشیں اور سیلاب جیسے مسائل بڑھ جائیں گے جبکہ ایمازون کے خطے میں ایل نینو کے دوران موسم زیادہ گرم اور خشک ہو جاتا ہے جس کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کولمبیا اور وسطی امریکا میں گرمی کی شدت اور خشک سالی میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ بحر الکاہل کی دوسری سمت یعنی آسٹریلیا میں ایل نینو کے باعث ہیٹ ویوز، قحط سالی اور جنگلات میں آگے لگنے کی شرح بڑھنے کا امکان ہے اورانڈونیشیا میں بھی خشک سالی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔خط استوا سے دور واقع ممالک بھی ایل نینو سے نمایاں طور پر متاثر ہوں گے کیونکہ کرہ ہوائی میں موجود ہواؤں کی پوزیشن بدل جاتی ہے، جس کے باعث امریکا کے جنوبی حصوں میں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں اور سیلاب کا خطرہ بڑھتا ہے۔ایل نینو کے باعث امریکا اور کینیڈا کے شمالی حصے زیادہ گرم اور خشک ہو جاتے ہیں، چین میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے یعنی جنوب میں زیادہ بارشیں ہوتی ہیں جبکہ شمالی حصے خشک ہو جاتے ہیں۔ایل نینو کی آخری سخت لہر 2014 سے 2016 کے درمیان دیکھنے میں آئی تھی جس کے دوران عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کے نئے ریکارڈز بنے تھے۔ درحقیقت 2016 اب بھی انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا جاتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…