پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ڈکیتی مزاحمت پر آلو پیاز کا بیوپاری قتل، مقتول 6 بیٹیوں کا باپ تھا

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، ڈکیتی مزاحمت پر آلو پیاز کا بیوپاری قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کا جن قابو میں نہ آ سکا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے آلو پیاز کا بیوپاری 45 نسیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مقتول 6 بیٹیوں کا باپ تھا، ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس قاتلوں کو فوری گرفتار کرے، پولیس حکام کے مطابق مقتول کو اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹان سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کو گولیاں ماری گئیں۔ورثا نے بتایا کہ مقتول نسیم آلو پیاز کا بڑا بیوپاری تھا، مقتول تاجر صبح سویرے سبزی منڈی جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، کہ اسے گولیاں ماری گئیں، وہ چھ بیٹیوں کا باپ، اور چار بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ملزم پہلے سے راستے پر موجود تھا، نسیم کے ساتھ اس کی گاڑی میں ڈرائیور اور مزدور بھی تھے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق قاتل ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے، مقتول کے ورثا کے ابتدائی بیانات قلم بند کر لیے، جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…