منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

datetime 23  ستمبر‬‮  2015 |

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)خانہ کعبہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب بھی جاری ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب 9ذی الحج کوعازمین کے عرفات پہنچنے پرغلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے غلاف کعبہ کی لاگت 2 کروڑ 20 لاکھ ریال ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام نماز فجر کے بعد شروع ہوا‘نئے غلاف میں 670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔غلاف کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے‘ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے ۔غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے‘یہ غلاف ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…