بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مغربی ممالک کا روس میں ویگنر گروپ کی بغاوت سے کوئی تعلق نہیں،جو بائیڈن

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا روس کے نیم فوجی دستے ویگنر کی بغاوت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وینگر گروپ کی ماسکو کی جانب پیش قدمی روکنے کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم گذشتہ ہفتے کی صورتحال اور اس کے روس اور یوکرین کے لیے مضمرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ صورتحال کس طرف جا رہی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اور مغربی اتحادی آپس میں رابطے میں ہیں اور انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی مضبوط حمایت حاصل رہے گی۔روس میں جو بھی ہوا امریکہ یوکرین کے دفاع اور علاقائی خودمختاری کی حمایت کرتا رہے گا۔امریکی صدر نے ان سازشی نظریوں کی تردید کی کہ بغاوت میں مغرب ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یورپی لیڈروں سے زوم پر بات کی اور انہوں نے اتفاق کیا کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پوتن کو موقع نہیں دیں گے کہ اس کا الزام مغرب اور نیٹو پر لگائیں۔ یہ بغاوت روسی نظام کے خلاف جدوجہد کا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ پیر کو اہم اتحادیوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ ہو گا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے رہنماؤں سے بات کریں گے۔جو بائیڈن نے ہفتے کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں، جرمن چانسلر اولاف سکولز اور برطانوی وزیراعظم رشی سوناک سے مشورہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…