ممبئی (این این آئی)بھارت کے نوجوان معروف سوشل میڈیا اسٹار اور کامیڈین دیو راج پٹیل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیو راج پٹیل ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے۔مقامی پولیس کے مطابق دیو راج پٹیل اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر سفر کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر ماری، حادثے میں دیو راج پٹیل موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ان کے دوست کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں۔دیو راج پٹیل کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر تھے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 57 ہزار تھی۔دیو راج اپنے جملے ‘دل سے برا لگتا ہے بھائی’ کی وجہ سے ہر خاص و عام میں مقبول تھے اور بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپیش بھاگل نے دیو راج پٹیل کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور دیو راج پٹیل کی اپنے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































