اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا، بدترین طوفان سے 3 افراد ہلاک، درجنوں گھر تباہ

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے وسط مغربی اور جنوبی علاقوں میں بدترین طوفان کی وجہ سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ انڈیانا اور آرکنساس ریاست میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ وسطی انڈیانا اور آرکنساس میں اتوار کو متعدد طوفانی بگولوں اور شدید بارش نے تباہی مچا دی جہاں متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست انڈیانا کے ایمرجنسی سروسز پر تعینات حکام نے علاقے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کی۔ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کیمرون وولف نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے زخمی ساتھی کو ایئرلفٹ کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔دونوں افراد دو منزلہ لاگ کیبن میں رہتے تھے، جو طوفانوں سے تباہ ہو گیا تھا، تاہم مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہ ہو سکیں۔ڈائریکٹر کیمرون وولف نے کہا کہ نقصان حادثاتی ہے، زیادہ تر نقصان دیہی علاقوں میں ہوا جبکہ شہروں میں طوفان سے اتنا زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔لونوکے کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے تصدیق کی گئی کہ اتوار کے روز شدید طوفان کی وجہ سے کارلیسل، آرکنساس میں ایک گھر پر درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی میڈیا کی تصاویر اور فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گرے ہوئے درختوں کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔حکام نے بتایا کہ انڈیانا اور ملحقہ ریاستوں میں بھی طوفانی بگولوں کی اطلاع ہے۔ انڈیانا ریاست پولس کے جنوب میں واقع بارگرسویل قصبے سے فائر چیف ایرک فنکھاؤسر نے کہا کہ وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن خراب موسم کے بعد تقریباً 75 گھروں کو جزوی یا شدید نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وسطی انڈیانا میں ان لوگوں کے لیے ہنگامی پناہ گاہیں قائم کی گئیں جن کے گھر تباہ ہو گئے تھے۔ تقریباً 50 لاکھ یوٹیلیٹی صارفین کو امریکی مڈویسٹ اور ساؤتھ میں موسم کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک ہفتہ قبل وسطی ریاست مسیسیپی میں طوفانی بگولے سے ٹکرانے کے بعد ایک شخص ہلاک اور تقریباً دو درجن افراد زخمی ہو گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق خطرناک گرمی کی لہر نے حال ہی میں ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا میں بدترین طوفانی بگولوں کو جنم دیا، جہاں رواں ماہ کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سیلاب سے تقریباً 150 افراد بے گھر ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…