کراچی(نیوزڈیسک) کے ایم سی انسپکٹر عادل انصاری کو لکھنؤ سوسائٹی میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق ملزم ’را‘ کے ایجنٹوں کو بھارت بھجوانے کے لئے ان کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔ گرفتار ملزم عادل انصاری نے حال ہی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک ایجنٹ کو سرحد پار بھجوایا۔ کے ایم سی انسپکٹر کو ’را‘ کے ایک گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھئے:ایم کیو ایم کے بعد اب۔۔۔!رینجرز کا اہم جماعت کے مرکزی دفتر پر چھاپہ