کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان ررینجرز سندھ کی سنی تحریک کے مرکزی دفترمعین پلازہ پر چھاپہ کاروائی کے دوران قتل اقدام قتل بھتہ اغوا برائے تاوان اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو پاکستان آرڈینس کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت سے نوے دن ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے قتل اقدام قتل دکانداروں اور کاروباری حضرات سے جبری فطرانہ چندہ اورعیدالاضحی کے موقع پر زبردستی کھالیں وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان میں جواد عرف واجا ، زبیرعلی منصوری ,محمد عالم عرف بابا ,سلیمان عرف موچی ,اکرم قادری, فرحان عرف پاپا شکیل عرف فوجی ,رضوان عرف گڈو,محمد عارف منصوری اور نورعالم شامل ہے۔ ملزم جواد عرف واجا لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ کے ساتھ مل کر واردتیں کرتا تھا۔ ملزم شکیل عرف فوجی اورنگی ٹاون کو سیکٹر انچارچ ہے۔ ملزم محمد عارف منصوری برنس روڈ کا سیکٹرانچارچ ہے ملزم نورعالم گلشن حدید کا سیکٹر انچارچ ہے۔