جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

دریائے سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

datetime 26  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہا کا گزشتہ دس سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے دریائے سندھ، جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا، گزشتہ دس سال میں ان دنوں دریاؤں میں پانی کا بہا 3 لاکھ 28 ہزار کیوسک تک رہا، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہا 5 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہے، صورتحال یہی رہی تو دریاں میں پانی کا بہا 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کا بہا دو لاکھ 80 ہزار کیوسک ہو چکا ہے، دریائے جہلم میں پانی کا بہا ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، مون سون کی بارشیں غیر متوازن ہوسکتی ہیں جس کے باعث دریائی سیلاب آ سکتے ہیں، بارشوں کی کیفیت کہیں زیادہ کہیں کم ہونے کا امکان ہے، فی الاحال منگلا اور تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔ذرائع آبی وسائل کے مطابق بعض مقامات پر کلاوڈ برسڈ کا خدشہ موجود ہے، دریاں کے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، سیلابی خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے فیڈرل فلڈ کمیشن میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…