جے پور(نیوزڈیسک)بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے 3پاکستانی بچوں کو گرفتار کرلیا۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے منگل کے روز راجستھان کے شہر جیس المر کے سرحدی گاﺅں کریا بیری میں غلطی سے سرحد عبور کرنے والے تین پاکستانی بچوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔بی ایس ایف کے مطابق تینوں بچے کرشنا گڑھ کے علاقے سے منگل کی صبح سرحدی شہر جیس المر کے کریا گاﺅں میں داخل ہوئے ،گاﺅں والوں کی شکایت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔بچوں کی عمریں 12 سے 14سال کے درمیان ہیں ۔عہدیدار کے مطابق ان سے کوئی قابل اعتراض مواد یا دستاویز برآمد نہیں ہوئی
مزید پڑھئے: بھارتی جنرل کے اعتراف نے پاکستان پر الزامات کی قلعی کھول دی
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انہوں نے سرحد کیوں عبور کی ۔عہدیدار نے مزید کہاکہ ہوسکتاہے کہ وہ سرحد پر کھیلنے کے دوران غلطی سے سرحد عبور کرلی ہو۔انہوں نے کہاکہ بی ایس ایف پاکستان رینجرز کے ساتھ بچوں کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت کررہی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ سرکاری کارروائی کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا جائے ۔