پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارتی جنرل کے اعتراف نے پاکستان پر الزامات کی قلعی کھول دی،دنیا بھر میں جھوٹ کا بھانڈہ پھوٹ گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوزڈیسک)بھارتی جنرل کے اعتراف نے پاکستان پر الزامات کی قلعی کھول دی،دنیا بھر میں جھوٹ کا بھانڈہ پھوٹ گیا،مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس سرحدپارکشمیر میں دراندازی یاآزادکشمیرمیں عسکریت پسندوں کے تربیتی کیمپوں کی موجودگی سے متعلق ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں اور 16ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جے سی او)لیفٹیننٹ جنرل آر آر نمبھورکر نے پاکستان اوربھارت کی افواج کے درمیان بریگیڈکمانڈرز سطح کی حالیہ فلیگ میٹنگ کومثبت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس میٹنگ کابنیادی مقصد غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا تھا، فریقین نے کنٹرو ل لائن پرامن قائم رکھنے کیلئے بہت سے اقدامات پر اتفاق کیاہے جنہیں جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ منگل کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل آر آر نمبھورکر نے کہاکہ بریگیڈ کمانڈرز کی میٹنگ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی میں دونوں اطراف شہریوں کے جانی نقصان پر تحفظات کا اظہار کیاگیا اوراتفاق کیاگیاکہ دونوں جانب سے 2003ءکے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمدیقینی بنایاجائے گا ۔کنٹرول لائن پرامن برقراررکھنے کیلئے بہت سے اقدامات پراتفاق رائے ہواہے جنہیں جلدحتمی

مزید پڑھئے:بھارت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیک سکتے

شکل دی جائے گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم فلیگ میٹنگ میں سخت پیغام دینے کی غرض سے شریک نہیں ہوئے بلکہ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد مل بیٹھ کر سرحدی حدود کی خلاف ورزیوںکے مسائل کو حل کرنا اورایک دوسرے کی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا تھا میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے لوگوں کونہ صرف پرامن ماحول فراہم کرنا ہوگا اوررابطوں کے اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا ہوگا۔دراندازی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں بغیر کسی شواہد کے اس پر نہیں کرنا چاہتا نہ ہی اعداد و شمار دے سکتا ہوں ۔آزادکشمیر میں عسکریت پسندوں کے مبینہ کیمپوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ میں اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا ہمارے پاس اس سے متعلق کوئی اطلاعات نہیںجب ہمیں کوئی ٹھوس ثبوت ملے گا تواس وقت بات کریں گے ۔چینی فوج کے آزادکشمیر میں موجودگی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے اس کا علم نہیں ہے ،میں اس طرح کا سوال پہلی بار سن رہا ہوں ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…